حیدرآباد۔11اکتوبر (اعتماد نیوز)ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے
آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے سہ روزہ
دہلی کے موقع پر وزیر فینانس سے تلنگانہ کے لئے حاصل ہونے والے پیکیج سے
متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں
نے وزیر فینانس سے تلنگانہ کو ٹیکس سے
مستثنی ریاست قرار دینے کے ساتھ ساتھ ‘ تلنگانہ کو خصوصی موقف دینے درخواست
کی جس پر وزیر فینانس ارون جیٹلی نے مثبت انداز میں اسکا جواب دیا۔ اس
موقع پر وزیر اعلی کے ساتھ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ بھی ساتھ موجود
تھے۔